راجستھان،09 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد کے انتخابات میں جس کی حکومت اس کے حق میں نتائج کی روایت ٹوٹ گئی ہے۔ اور اس بار ریاست میں کانگریس کی حکومت کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
کانگریس کے تمام نامور رہنماؤں حلقے میں کانگریس کی شکست ہوئی ہے۔ 21 ضلعی سربراہوں کے انتخاب میں بی جے پی نے 14 اور کانگریس نے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ایک پر بھارتیہ ٹرائیبل پارٹی قبضہ کیاہے۔
ہنومان بینی وال کی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی ناگور میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ کانگریس اور بی جے پی دونوں کو باڑمیر میں 18-18 سیٹیں ملی ہیں۔وہیں بی جے پی نے پنچایت انتخابات میں 1833 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کانگریس نے 1713 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ 21 اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی نے 13 اضلاع میں کامیابی حاصل کی ہے، جن میں پالی، سیکر، چورو، جھن جھنو، بوندی، اجمیر، ناگور، ٹونک، اُدے پور، بھلواڑا، جھالاواڑ، راجسمند، چتور گڑھ اور جالور شامل ہیں۔
وہیں کانگریس نے ہنمان گڑھ، جیسلمیر، پرتاپ گڑھ، بانسواڑہ اور بیکانیر سمیت پانچ اضلاع میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہنومان بینی وال کا گڑھ سمجھے جانے والے ناگور میں بی جے پی کو 20 سیٹیں ملی ہیں جبکہ کانگریس کو 18 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں ہنومان بینی وال کی پارٹی کو صرف نو سیٹیں ملی ہیں۔اس سے قبل جب 2003 اور 2013 میں اشوک گہلوت کی حکومت بنی تھی تو اس وقت ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخاب میں کانگریس نے 70 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ وسندھرا حکومت کے دوران بی جے پی نے 70 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن اس بار حکومت کے باوجود کانگریس کو ایک زبردست شکست ملی ہے۔